تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سب ٹریزری دفاتر کے قیام کا مطالبہ

ویملواڑہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )فینانس و سیول سپلائز وزیر ایٹالہ راجندر کو تلنگانہ مسلم ائمپلائز اسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد حسین نے حیدرآباد میں میمورنڈم پیش کیا ۔ اور گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس دوران تلنگانہ مسلم ائمپلائز کے صدر محمد مجاہد حسین نے ایٹالہ راجندر کو یادداشت پیش کی اور بتایا کہ فینانس سیول سپلائز کے خالی ہونے والے پوسٹوں پر فوراً بھرتی کرنا چاہئے اور ڈائرکٹر ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، 10 ضلعوں کے ٹریزری ملازمت اور سینئر اکاونٹنٹ ، جونیر اکاونٹنٹ میں خالی رہنے والے پوسٹوں میں فوراً بھرتی کرنا چائے ۔ تلنگانہ کے 10 ضلعوں میں نئے سب ٹریزری دفتروں کو منظور کرنا چاہئے اور سیول سپلائز کے DM دفتروں میں سینئر اسسٹنٹ جونیر اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور خالی ہونے والے گودام میں بھی بھرتی کرنا چاہئے ۔ 10 ضلعوں کے حلقہ اسمبلی علاقوں میں سیول سپلائز کے دفتروں کو منظور کرنا چاہئے ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندرکی تلنگانہ مسلم ائمپلائز اسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد حسین کے ہمراہ کمیٹی کے کارکنوں MD محمد غلام رسول ، محمد سلیم بیگ ، محمد ابراہیم ، سید غوث منیر ، عزیز شفیع جلال ، واحد تاج انور عارف ، غوث ، کمیٹی کے کارکنوں نے بھی ان کی گلپوشی کی ۔