ریاستی ٹیم میں آسانی سے انتخاب کی راہیں ہموار
حیدرآباد۔ 2 مارچ (اسپورٹ ڈیسک) گیمس ؍ اسپورٹس میں نیشنل کھلاڑی بننے ریاستی ٹیم میں جگہ پانے کے لئے سخت مقابلہ ہے۔ اب ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس علاقہ کے 10 اضلاع بشمول حیدرآباد کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اسٹیٹ ٹیم میں نمائندگی کی راہیں ہموار ہوچکی ہیں۔ انڈور گیمس، آؤٹ ڈور گیمس اور اتھیلیٹکس کے ساتھ کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ریاست آندھرا پردیش میں 23 اضلاع میں سخت مقابلہ کی وجہ ریاستی ٹیم میں جگہ پانے سے قاصر تھے۔ جہاں تشکیل تلنگانہ سے خوشی کا اظہار ہوا، وہیں گیمس اسپورٹس کے شعبہ میں بھی ایسے نوجوان لڑکے ؍ لڑکیاں جو مختلف گیمس میں حصہ لیتے ہیں، ان کے لئے خوش آئند بات ہے۔ وہ اب اس ریاست کی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور اسٹیٹ پلیر کا اعزاز پاسکتے ہیں۔ انڈور گیمس کے ساتھ آؤٹ ڈور گیمس، کرکٹ ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، ٹینس، بیاڈمنٹن، اسکیٹنگ، باکسنگ میں حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع کی نمائندگی کم تھی جو بڑھ جائے گی اور تمام کھیل کود کے شعبہ جات میں مواقع حاصل ہونگے۔ تلنگانہ کے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے لئے اس ضمن میں خاص توجہ لیتے ہوئے اسٹیٹ ٹیم کا حصہ بننے کی سعی کریں۔
عباس یونین فٹبال کوچنگ کیمپ ک
حیدرآباد 2 مارچ (راست )سابقہ گول کیپر عباس یونین سید حسن عباس ہاشم عابدی کیپٹن کی اطلاع کے مطابق 3 مارچ ( ماہانہ مدت کیلئے) کمسن بچوں کیلئے فٹبال کوچنگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ میر علمدار علی کوچ، سینئر اسٹیٹ پلییر سیدا اکبر عابدی، میر محسن علی خاں میثم اور سید حسن نواز گول کیپر عباس یونین کی جانب سے کمسن بچوں کی مشق اور تربیت کیلئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی سرگرم عمل ہیں اور یہ کیمپ اسی تاریخی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔