بچکنڈہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے جناب محمد محمود علی کو تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے پر بچکنڈہ کے جمعیت العلماء اور عوام نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا محمد رضوان القاسمی ناظم مدرسہ بچکنڈہ نے کہا کہ آج تلنگانہ ریاست وجود میں آگئی ہے ۔ چھ دہے طویل جدوجہد کے بعد سینکڑوں افراد کی قربانیوں کے نتیجہ میں یہ ریاست وجود میں آئی ۔ ریاست کے ساڑھے چار کروڑ عوام نے جو خواب دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے ساری ریاست کے کروڑہا عوام نے علحدہ ریاست کی جدوجہد میں اپنے اپنے طو رپر کوئی نہ کوئی رول ادا کیا ہے اور اب سبھی کو مشترکہ اور ایک جدوجہد کے بعد ہمیں کامیابی ملی ہے ۔ حافظ محمد غوث صدر جمعیت العلماء بچکنڈہ نے جناب محمد محمود علی کو ریاست تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کو خوش آئند قرار دیا ۔ تلنگانہ کے پہلے ڈپٹی چیف منسٹر ہونے کا انہیں اعزاز ملا ہے یہ باعث فخر کی بات ہے ۔ بچکنڈہ کی جمعیت اور عوام نے شکر ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ریاست تلنگانہ وجود میں آتے ہی اس کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے اس جدوجہد کو اس وقت کامیاب کیا جاسکتا ہے جب اس میں تمام طبقات کی حصہ داری ہو اس موقع پر مولانا ربانی قاسمی مولانا محبوب قاسمی مفتی محمد حامد قاسمی موجود تھے ۔