تلنگانہ کرکٹ ٹیم میں محمد خواجہ مدثر احمد کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (ای میل) حکومت ہند کی جانب سے مسلمہ اور ٹاملناڈو اسٹیٹ کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے 29 ویں راجیوگاندھی جونیر نیشنل چمپیئن شپ کیلئے انڈر 16 تلنگانہ کرکٹ ٹیم میں حیدرآباد کے ابھرتے آف اسپنر محمد خواجہ مدثر احمد کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ مذکورہ ٹورنمنٹ جوکہ 22 تا 29 اپریل چینائی کے مرینا کرکٹ اسٹیڈیم اور امر کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا اس میں ہندوستان تمام ریاستوں کی ٹیموں کے علاوہ ملیشیاء، پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں۔