تلنگانہ : ٹی ہریش راؤ بی جے پی میں شامل ہونے کے امکانات 

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹر یہ سمیٹی ( ٹی آر ایس ) کے میں قابل لیڈر او ر کے چندر شیکھر راؤ کے بھتیجہ ٹی ہریش راؤ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ شہر کے مقامی انگریزی اخبار دکن کرانیکل کے مطابق انہوں نے بتایا کہ انہیں کانگریس سے بھی آفرس آرہے ہیں ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ٹی ہریش راؤ ٹی آر ایس سے نکل جاتے ہیں تو تو ٹی آر ایس کو زبردست دھچکا لگ سکتا ہے ۔ ٹی ہریش راؤ سے بی جے پی کو فائدہ اٹھانے کوشاں ہیں ۔

واضح رہے کہ پچھلے ایک سال سے ٹی آر ایس سربراہ او رچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ٹی ہریش راؤ کے علاوہ دیگر پارٹی کے سینئر وزراء کو نظر انداز کردیا ہے ۔ مسٹر ہریش راؤ نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر یہ یہ اقدام کیا ہے ۔