تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین نظام آباد کا اجلاس

نظام آباد:10؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین نظام آباد کے زیر اہتمام بتاریخ 13؍دسمبربوقت صبح 10بجے بروز ہفتہ بمقام وجئے لکشمی گارڈن پھولانگ پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ محمد غوث ریاستی تلنگانہ نیوز پیپر اسوسی ایشن نائب صدر، جمال پور گنیش ریاستی نائب صدر، ٹی جے ایف ضلع جنرل سکریٹری بال ارجن گوڑ ، ایم رام موہن چاری ٹی یو ڈبلیو جے ٹائون کنوینر، سید اسد کو کنوینر،محمد ماجد کو کنوینرنے بتایا کہ ٹی یو ڈبلیو جے نظام آباد ضلع کی پہلی مہاسبھا کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پہلی مہاسبھا کے سلسلے میں آر اینڈ بی گیسٹ ہائوز میں پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلعی وزیر زراعت محکمہ پوچارام سرینواس ریڈی، ایم پی نظام آباد محترمہ کے کویتا، صدر نشین ٹی یو ڈبلیو جے الام نارائن ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالا گنیش گپتا شرکت کر رہے ہیں۔ پہلی مہا سبھا میں تمام صحافیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کر تے ہوئے کامیاب بنانے کی پر خلوص اپیل کی گئی ہے۔