تلنگانہ میں ہولی تہوار کے موقع پر 10افراد غرقاب

حیدرآباد۔تلنگانہ میں ہولی کے جشن کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں اتوار کے روز کم ازکم دس افراد ہلاک جبکہ دو افرادلاپتہ بتائے جارہے ہیں

۔مرنے والے تمام نوجوان ہیں جو رشتہ داروں او ردوستوں کے ساتھ ہولی کھیلنے کے بعد نہانے کے لئے تالاب میں اترے تھے۔ضلع محبو ب نگر کے ایپا گری گاؤں کے تالاب میں ہولی کھیلنے کے بعد دوکم عمر نہانے کی غرض سے اترے جو غرقاب ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت چرن( 9)اور ویریندر (8)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جنگاؤں ڈسٹرکٹ کے بوماکاروگاؤں میں تالاب میں بھی دو کم عمر لڑکے غرقاب ہوگئے جبکہ سدی پیٹ تالاب میں دو لڑکے پانی کے بہاؤ میںآکر غرقاب ہوگئے

اور اسی طرح کے ایک اور واقعہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا جہاں پر دونوجوان تالاب میں غرقابی کے بعد فوت ہوگئے

۔جگتیال کے ایس آر ایس پی نالے میں نہانے کے غرض سے اترا یک طالب علم لاپتہ بتایاجارہا ہے جبکہ دوسرا نوجوان سنگاریڈی ڈسٹرکٹ کے تالا ب سے لاپتہ ہے۔