تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی جیت کے لئے مسجد میں قسم کھلائی جارہی ہے۔

حیدرآباد۔انتخابی سرگرمیوں کے درمیان میں سیاسی فتوی کوئی نئی بات نہیں ہے۔حالانکہ تلنگانہ کا سیاسی کھیل اس مرتبہ نئے شرطوں اور طریقوں کے ساتھ کھیلاجارہا ہے۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے چیف منسٹر کے امیدوارکے چندرشیکھر راؤ کی جیت کے لئے مبینہ طور پر مسلم سماج کے کچھ لوگوں نے مسجد کے احاطے میں کھڑے ہوکر قسم کھائی۔

ٹرانسپورٹ منسٹر مہیند ریڈی کے مضبوط قلعہ تانڈور میں ایک ویڈیووائیرل ہوا ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم سماج کے کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں رائے دہی کے لئے قسم اٹھارہے ہیں۔

ا س ویڈیومیںیہ دیکھائی دے رہا ہے کہ سبھی مسلمانوں کو قسم کھلائی جارہی ہے کہ وہ صرف ٹی آر ایس اور اس کی امیدواروں کو اپنا ووٹ دیں۔

اسی طرح ہندوسما کے لوگوں کو بھی گنیش منڈپ میں کھڑا کرکے ٹی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کے استعمال کے لئے قسم کھلائی گئی ہے۔

Leave a Comment