تلنگانہ میں موسم خوشگوار

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرج و چمک کے ساتھ بوندہ باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ وسطی آندھرا پردیش اور علاقہ رائلسیما میں موسم خشک رہے گا جبکہ شہر حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اور شہر کے بعض مقامات پر بارش یا ہلکی پھوار ہوگی۔ درجہ حرارت اعظم ترین 32اور اقل ترین 22 ڈگری سیلسیس رہے گا۔

سدی پیٹ منڈل پریشد کے
انتخابات میں تحفظات
سدی پیٹ۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ منڈل میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی خواتین کیلئے محفوظ اور جنرل تفصیلات موضع چنتا مڑکہ، کودنڈا راؤپلی ایس سی خاتون، موضع نارائن راؤ پیٹ، بھوسہ پورایس سی جنرل، موضع ماچہ پور، انسان پلی، پونال اور میٹ پلی، بی سی خاتون، نارائن راو پیٹ، تورتال، لنگاریڈی پلی ( بی سی جنرل) راوروکولہ، ارکوڈ اور بکری چپیال ( جنرل برائے خواتین)راگھواپور، پلور، چنا گنڈا ویلی ( جنرل ) ایم پی ڈی او کشن سوامی نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی کی فہرست رائے دہندگان گرام پنچایت آفس نوٹس بورڈ پر چسپاں کردی گئی ہے۔