تلنگانہ میں عنقریب ایک لاکھ جائیدادوں پر تقررات

سنگاریڈی 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راو نے تلنگانہ لاری اونرس ویلفیر اسوسی ایشن سنگاریڈی کے دفتر کا گنج میدان میںافتتاح کیا ۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی ،ایم اے باسط لکی صدر ،عبدالرزاق جنرل سکریٹری ،نعیم الدین سکریٹری ،شیخ رشید اڈوائزر، شیخ ابوبکر نائب صدر ،اعجاز پاشاہ آرگنائزنگ سکریٹری ،اشوک کمار،وینکٹیش گوڑ ،راجمنی چیر مین ضلع پریشد ،جلیل الدین بابا صدر ٹی آر ایس اقلیتی سل ، محمد لیاق علی ،مسعود بن عبداللہ ،ایم اے سبحان ، محمد نظیر الدین اجو، محمد عبدالروف، عمر بن یوسف، راجوسیٹھ ،احمد پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راو نے تلنگانہ لاری اونرس ویلفیر اسو سی ایشن کے دفتر کے افتتاح کے بعد منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں لاری ڈرائیورس اور کلینرس کیلئے انشورنس اسکیم روبرو عمل لانے کے وہ حق میںہیں اور وہ اس خصوص میں چیف منسٹر کے چندرا شیکھر سے جلد نمائندگی کریں گے ۔ شیخ اللہ اڈوائزرر اور ایم اے باسط مکی صدر اسو سی ایشن کی نمائندگی پر ہریش راو ریاستی وزیر نے کہا کہ سنگاریڈی میں لاری اونرس ویلفیر اسو سی ایشن کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کی یکسوئی کی جائے گی اور سنگاریڈی کے اطراف و اکناف انڈسٹریز میں مقامی لاریوں کوہی حمل و نقل کیسہولت فراہم کی جائے گی اور اس خصوص میں آر ٹی او اور ڈی ٹیسی کو بھی ہدایت دی جائے گی ۔ ڈرائیورس اور کلینرس کیلئے رہائشی پلاٹس بھی جاری ئے جائیں گے ۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ لاری اونرس اسو سی ایشن کیاراکین کی نمائندگیوں کی سماعت کرتے ہوئے یکسوئی کی جائے گی ۔ ہریش راو ریاستی وزیر آبپاشی نے فیصل وادی پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے پنچایت بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 گرام پنچایتوں کو نرمل گرام پرسکار ایوارڈس عطا کئے گئے ۔ 100 گرام پنچایتوں کے عمارتوں کی تعمیر کیلئے رقم منظور کی گئی ہے ضلع میدک میں واٹر گرڈ اسکیم کے تحت ہر گھر کو پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ ہریش راو نے این جی او ملازمین کے ہمراہ اسٹیڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور کہا کہ کوئی بھی ترقیاتی اسکیم کی عمل آوری ملازمین سرکار کی کاوشوں سے ہی کامیاب ہوتی ہے ۔ ہریش راو نے ریاستی وزیر آبپاشی نے کہا کہ پی او سی سے متعلق ملازمین سرکار سے چیف منسٹر خود ملاقات کرتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کمل ناتھ کمیٹی کی رپورٹ حاصل ہوتے ہی ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ٹی آر ایس حکومت ملازمین سرکار کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کرے گی ۔ پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں ٹی این جی اوز ملازمین نے بھی اہم رول ادا کیا ہے ۔ دیوی پرساد ریاستی صدر ٹی این جی اوز نے بھی ملازمین سرکار کے مسائل پیش کئے ۔ راجندر اسو سی ایٹ صدر ،سرینواس ریڈی ضلع صدر ،شیام راو ،نرمسلو،جئے رام نائک ، محمد جاوید علی ، محمد واجد ،سوشیل بابو، سری ہری ،بالا ملو ،وجئے لکشمی ٹی این جی اوز قائدین موجود تھے جبکہ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی ،کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک ،بی بی پاٹل رکن پارلیمان ظہیر آباد بھی موجود تھے۔