کورٹلہ /22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )۔جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں 20 /اکتوبر بروز منگل بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ ضلع کریم نگر کے اُردو ٹرینڈٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سرور شاہ بیابانی سکریٹری سوٹا کریم نگر’جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر’جناب محمد عبداللطیف ٹیچر’جناب احمد خان ٹیچر ’جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگا ر سیاست کورٹلہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اُردو ٹیچرس کی جائیداد مختلف زمروں میں مخلوعہ ہیں ۔اس سلسلے میں یہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔سابقہ ڈی یس سی میں ا’ردوکی جائیدادوں کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے نمائندگی کرنے کے باوجود بہت کم جائیداد یں بتائی گئی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے موقع پر اُردو میڈیم کی مخلوعہ جائیداد بذریعہ اسپیشل ڈی ایس سی پر کروانے کا تلنگانہ کے وزیر اعلی جناب کے چندراشیکھر راو نے ضلع کریم نگر کے دورہ کے موقع پر وعدہ کیا تھالیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہ ہوا۔اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے تلنگانہ کے تمام اضلاع کے اُردو میڈیم ٹرنیڈ ٹیچرس اسوسی ایشن سے خواہش ظاہر کی کہ اس جانب توجہ دیں اور مقامی سطح سے لیکر ریاستی سطح تک مختلف سیاسی قائدین سے نمائندگی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو ریاستی وزیر اعلی جناب کے چندراشیکھر راو کے علم میں لاتے ہوئے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں ۔اس ضمن میں کریم نگر کے ٹرینڈ ٹیچر س کے ذمہ داران نے سرکاری عہدیداروں اور سیاسی قائدین کے علاوہ گزشتہ دنوں روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کے دورہ کریم نگر کے موقع پر اس ضمن میں نمائند گی کرچکے ہیں۔اس موقع پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کریم نگر کے ٹرنیڈ ٹیچر س کے ذمہ داروں کو مسلمانوں کو روزگار اور تعلیمی شعبہ میں 12% تحفظات کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے اُردو کی مخلوعہ جائیدادوں کے تعلق سے بھر پور تعاون کرنے کا تیقن دیا تھا۔جس کے لئے تمام ضلع کریم نگر کے ٹرنیڈ ٹیچرس اُردو میڈیم ادارہ روزنامہ سیاست خصوصا جناب عامر علیخاں نیوز ایڈیٹر کے ممنون و مشکور ہیں ۔اس موقع پر سینئر صحافی جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے کہا کہ ٹرنیڈ ٹیچرس اُردو میڈیم کی جانب سے کی جارہی جدوجہد میں بحیثیت صحافی اُنکا جو رول ہے اس رول کو نبھا نے کی بھر پور کو شش کریں گے اور اس ضمن میں وہ بھوک ہڑتال بیٹھنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔ اس اجلاس سے جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ’جناب سرور شاہ بیابانی سکریٹری سوٹاکریم نگر ’جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع کریم نگر جماعت اسلامی ’جناب محمد عبداللطیف ’جناب احمد خان نے مخاطب کیا۔اس اجلاس میں جناب نجم الدین زاہد ’جناب فصیح الدین ’جناب محمد عبدالواجد’جناب محمد اعظم ’جناب عظیم ’جناب محمد الیاس کے علاوہ ٹرنیڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران جناب محمد اظہار حسین ’قاضی محمد شجح الدین ’جناب عمر عبدالحکیم نے شر کت کی۔اس اجلاس کی کامیابی میں مولوی جناب محمد کلیم الدین ’جناب اسلام الدین’مولوی جناب رافع نے اہم رول ادا کیا۔جناب محمد کلیم الدین کے تلاوت کلام پاک سے کاروائی کا آغاز ہوا ۔کاروائی مولوی محمد اسلام الدین نے چلا ئی ۔نعت شریف جناب محمد اظہار حسین نے سنائی ۔اس موقع پر بروز منگل شام ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ کی قیادت میں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیاساگر راو سے ملاقات کی اور ایک یاداشت پیش کی۔اس موقع پر اسلام الدین’محمد کلیم الدین ’محمد رافع ’احمد خان ٹیچر ’محمد عبدالواجدٹیچر محمد اعظم ٹیچر’محمد نجم الدین ٹیچر ’محمد ناہد’محمد زاکر’عبدالمجید’محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست ’واسق الرحمن نامہ نگار صحافی دکن موجو د تھے۔