کریم نگر۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ خانگی جونیر کالج انتظامیہ اسوسی ایشن (ٹی بی جے ایم اے) ریاستی صدر کے لئے، ریاستی صدر کریم نگر الفورس تعلیمی اداروں کے مالک نریندر ریڈی کو منتخب کرلیا گیا۔ اتوار کو حیدراباد ٹی بی جے ایم اے سنٹرل دفتر میں ارکان عاملہ کا انتخاب متفقہ طور پر ہوا۔ اس میں جنرل سیکریٹری محبوب نگر ضلع ونپرتی کے اسکالرس جونیر کالج کرسپانڈنٹ بی جگدیشور کو چن لیا گیا۔ ریاستی ارکان عاملہ میں اعزازی صدر اے وردا ریڈی، ایس آر آر جونیر کالج (ورنگل) اسوسی ایٹ صدر ہرستیش وگیان جونیر کالج (رنگاریڈی)، ایم ملاریڈی چیتنا جونیر کالج (عادل آباد)، ٹی کشن سنگھ بھدرا کالی جونیر کالج (ورنگل) فینانس سیکریٹری، اے ہری پرساد ایس وی جونیر کالج (نظام آباد)، جوائنٹ سیکریٹری پی بھومیش سری ہرشا جونیر کالج (عادل آباد)، نائب صدر وی ستیہ نارائنا سنیا جونیر کالج (میدک)، وی آنند سی ایس نارائنا، ایس وی ترشول جونیر کالج (ورنگل)، سی کوٹیشور راؤ شیر جونیر کالج (کھمم) وی شیویا نودیا جونیر کالج کرشنا یگاڑے بھوشیا جونیر کالج (محبوب نگر)، سری رام منوہر بھارت رتنا جونیر کالج (نظام آباد) آرگنائزنگ سکریٹری کے گوپال، ایم سائی دیشور راؤ، ایس وی کالج (کوداڑ)، پی پربھاکر ریڈی، ویدھمارتی کالج (عادل آباد)، پی وینکٹ رمنا نالندہ جونیر کالج (میدک)، ایس وشواناتھ سری ونتی جونیر کالج (حیدرآباد)، آر وشووردھن ریڈی پرگتی جونیر کالج (میدک)، ٹی ہنمنت ریڈی، اسپوکس پرسن کے واسوریڈی بھارتی جونیر کالج (کریم نگر)۔