تلنگانہ حکومت کے اقدام کا خیرمقدم

کاماریڈی ۔ 9۔ اکٹوبر ( فیاکس ) نقاد افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انور نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کی جانب سے غریب مسلم طبقہ کیلئے شادی مبارک کے نام سے جو اسکیم کا آغاز کیا ہے وہ قابل خیرمقدم ہے اس اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی کیلئے 51 ( اکاون ہزار روپئے راست طور پر لڑکی کے بینک اکاونٹ میں جمع ہونگے ۔ اس طرح مستحق افراد ہی مستفید ہونگے ۔ جناب رحیم انور نے کہا کہ تلگو میں 35 نشانات کے لزوم پر طلباء اور سرپرستوں میں تشویش و بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ماضی میں 20 نشانات پر ہی کامیاب کیا جاتا تھا 35 نشانات کے لزوم سے اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد ناکام ہوسکتی ہے جو لمحہ فکر ہے ، تلنگانہ سرکار اپنے سابقہ قانون پر نظرثانی کریں ۔ جناب رحیم انور نے کہا کہ اس ضمن میں نائب وزیراعلی جناب محمود علی سے انجمن کے عہدیداران ملاقات کرینگے تاکہ حکومت سے موثر نمائندگی ہوسکے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 12 فیصد تحفظات کیلئے اقدامات کرے تاکہ مسلمانوں کی معاشی پسماندگی دور ہونگے ۔