اوٹنور۔28۔ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ جاگروتی حلقہ انچارج خانہ پور راتھوڑ چارو لتا نے آج اوٹنور پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی سے علحدگی اختیار کر رہی ہیں۔ انھوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آج یہ فیصلہ لیتے ہوئے استعفی دیتے ہوئے اخباری نمائندوں کو استعفی کی کاپی دکھائی۔ موصولہ اطلاع کے بموجب راتھوڑ چارو لتا 2019 کے انتخابات میں حلقہ خانہ پور سے نمائندگی کیلئے ٹی آر ایس میںاپنا سکہ جمارہی تھیں ۔ لیکن اچانک اس طرح پارٹی سے استعفی دینا یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ وہ کس سیاسی پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں ؟ اس پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ اس کا خلاصہ کریں گی۔
اوٹنور میں چلتی کار شعلہ پوش
اوٹنور۔/28۔ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع عادل آباد کے اوٹنور مستقر کے جگجیون چوک میں آج چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں کار شعلہ پوش ہوگئی۔ شاہدین نے فوری فائر انجن کے عہدیداران کو اطلاع دی محکمہ فائر انجن کا عملہ بروقت مقام واقعہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔