کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز) وی چرن ڈسٹرکٹ اسٹوڈنٹس فورم کنوینر نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی تنظیم طلباء کے مسائل کی یکسوئی کررہی ہے ۔ کورٹلہ میں جمعرات کے دن حلقہ اسمبلی کورٹلہ کنوینر یوگیندر کی قیادت میںکئی نوجوانوں نے تلنگانہ جاگرتی طلباء تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کویتا طلبہ کے کریئر گائیڈنس، روزگار کی تفصیلات، جاگرتی طلبہ تنظیم سے حاصل کررہی ہیں۔ اس تقریب میں کورٹلہ ٹاؤن کنوینر ریگولہ سریکانت منڈل کنوینر ریڈی سریندر نے شرکت کی۔