نرمل /6 مئی ( ذریعہ ای میل ) تلنگانہ بیڑی مزدور یونین ضلع عادل آباد کے انتخابات مسٹر سید عزیز الدین سابق لیبر ایمپلائیمنٹ آفیسر حیدرآباد کے زیر نگرانی عمل میں آئے ۔ جن میں مسٹر سید چاند پاشاہ صدر مسرس جی پربھاکر ریڈی اور مانک راؤ نائب صدور طاہر بن صالح جنرل سکریٹری کرشنا وانی ، لکشمی اور آسیہ بیگم سکریٹری مقرر کئے گئے ۔ صدر یونین ضلع عادل آباد کے نامزد کرنے پر مسٹر حامد بن علی حضرمی ، سینئیر جرنلسٹ کا انتخاب بحیثیت اڈوائزر عمل میں آیا ۔