نئی دہلی 27 فبروری ( پی ٹی آئی)تلنگانہ بل جسے گذشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں منظور کیاگیاصدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی منظوری کیلئے آئندہ ہفتہ بھیجا جائے گا۔ مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کہا کہ اس بل کو وزارت قانون نے تیار کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ صدر جمہوریہ سے رجوع کر کے ان کی دستخط لی جائے گی ۔ مجھے توقع ہے کہ صدر جمہوریہ اس بل کو منظوری دیں گے ۔ جس دن بل کو منظوری حاصل ہوگی اسی دن یوم تاسیس تلنگانہ قرار پائے گا۔