تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز سرویسیس اسوسی ایشن کی ضلعی یونٹ کی تشکیل

محبوب نگر ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد وحید الدین فیروز پبلسٹی سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز سرویسس اسوسی ایشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز سرویسس اسوسی ایشن ضلعی یونٹ کی تشکیل عمل میں آئی ۔ ریاستی صدر جناب فاروق احمد نے اسوسی ایشن کی ضرورت اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ غیرمنقسم آندھرا کو منتقل ہوگئی ہے ۔ اس تنظیم پر شروع ہی سے آندھرا والوں کا تسلط تھا ۔ اس کے پیش نظر 2009 ء میں TSMESA کا قیام عمل میں لایا گیا اور یہ تنظیم ٹی این جی اوز سے منظور شدہ ہے اس کا اہم مقصد اقلیتی سرکاری ملازمین کے مسائل کی یکسوئی ہے ۔ ریاستی سطح پر ہمارا کوئی نمائندہ نہیں ہے ۔ اقلیتی ملازمین اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے دوسروں پر انحصار کرتے رہے ہیں ۔ جبکہ مسائل کی یکسوئی کیلئے حضور نظام کے دور میں 1946 ء میں یونین کا قیام عمل میں آیا لیکن آج ہم اپنی وراثت سے محروم ہیں اور حقوق سے محروم ہورہے ہیں ۔ لہذا ضرورت ہیکہ متحدہ طور پر بیک آواز اُٹھیں اور حقوق کیلئے جدوجہد کریں ۔ ہارون رشید ایڈوکیٹ نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ ڈاکٹر مقبول نے تنظیم کیلئے آفس کی جگہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ ضلعی یونٹ کے نو منتخبہ صدر جہانگیر علی لکچرر نے کہا کہ آپ حضرات نے جس توقعات کے ساتھ منتخب کیا ہے تنظیم اس پر پوری اترے گی ۔ ضلعی یونٹ کے عہدیداران ، محمد جہانگیر علی لکچرر صدر ، محمد منظور احمد نائب صدر ، خواجہ وحید الدین چشتی اسوسی ایٹ صدر ، محمد فرید الدین جنرل سکریٹری ، عبدالحاجی جنرل سکریٹری ، نصرت علی خازن ، محمد حنیف نائب صدر ، عبدالقادر نائب صدر ، عبدالمجیب لکچرر معاون سکریٹری ، عبدالسمیع معاون سکریٹری ، وحید الدین فیروز پبلسٹی سکریٹری وغیرہ موجود تھے ۔