عادل آباد: اتنور ضلع کے دنتن پلی گاؤں میں سڑک پرچل رہی ایک آرٹی سی بس کے ڈرائیور کے قلب پر حملہ کے باعث اس کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی۔ بس عادل آبادسے حیدرآباد آرہی تھی۔اطلاع ملتے ہی اتنور ڈی ایس پی ڈیوڈیسوداس موقع وارادات پر پہنچ گئے۔ اتنور پولیس نے بتایا کہ ۰۵/ سالہ ڈرائیور واگمور وسنت جو عادل آباد ٹاؤن کا ساکن ہے۔ واگمو رڈرائیورنگ کے دوران قلب پر حملہ کا شکار ہوگیا او راس کی موت واقع ہوگئی اور بس بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراگئی۔
جس سے کئی مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال میں شریک کروایا گیا۔