تلنگانہ۔ خودکشی سے قبل ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص نے اپنے بیان میں پولیس کو ٹھرایا ذمہ دار

؂حیدرآباد۔ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کرنے سے قبل ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈنگ میں دئے گئے بیان میں اس کے ساتھ ازدواجی معاملے میں پولیس پر’’مارپیٹ‘‘ کا الزام عائد کیاہے۔اتوار کے روز سائبرآباد پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ نے تالوکونڈہ پلی علاقے میں پیش ائے اس واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

پی راجو جس کی عمر بیس سال کی ہوگی کی تالوکونڈہ پلی پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی جانب سے کونسلنگ کی گئی جہاں پر نومبر11کو اس کے خسر نے ایک شکایت درج کرائی تھی راجو کو اسی روز اس کے خسر اور بیٹی نے پولیس اسٹیشن میں ہی زدکوب بھی کیاتھا۔

سائبر آباد پولیس نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ شروع سے ہی یہ ایک گھریلو معاملہ رہا ہے12نومبر کے روز متعلقہ سب انسپکٹر نے راجو کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا اور اس کے بعد چھوڑ دیا‘‘۔بیان کے مطابق دوفریقین نے سمجھوتا کرلیا اور اپنے بڑوں کے ہمراہ درخواست پر دستخط بھی کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Zwj24By1jjU

جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ’’ اسی روز( نومبر12)راجو نے نامعلوم زہر پی لیا اور ایک سیلفی ویڈیو بھی شوٹ کیاجس میں اس نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کی جانب سے داخل کردہ درخواست میں حق بجانب تحقیقات عمل میں نہیں ائی اور انصاف کی درخواست بھی کی‘‘۔

متوفی کے سل فون میں ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کے گھر والے پولیس سے رجوع ہوئے۔ائی پی سی کی دفعہ306کے تحت ایک مقدمہ متوفی کے سسرال والوں کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔