حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ٹی ایم سی کے تلابھارم کا بمپر ڈرا نکالا گیا ۔ مسرس وی وی ایم لکشمی وجئے واڑہ کوپن نمبر 32764 کے حق میں یہ ڈرا نکلا ۔ یہ انعام ڈرا نکلنے والے کے وزن کے برابر چاندی پر مشتمل ہے ۔ جمعہ 3 جنوری 7-30 بجے ٹی ایم سی بیگم پیٹ پر یہ ڈرا نکالا گیا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر داسری نارائن راو نے مسرس اوما مہیشور امرناتھ ننگنوری سی ایم ڈی ،
ٹی ایم سی چندر شیکھر ننگنوری صدر نشین تروملا بینک کی موجودگی میں یہ ڈرا نکالا ۔ ہر 1000 روپئے کی خریداری پر کوپن نمبر دیا گیا تھا جس پر ڈرا نکالا گیا ۔ دیگر 11 ترغیبی انعامات جن کی مالیت 3490 روپئے ہے وہ بھی دئیے گئے ۔۔