کریم نگر ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کی تقسیم کے معاملات حساب و کتاب میں سرعت پیدا کی جارہی ہے ۔ اس ماہ کی 24 سے ہی تلنگانہ ، آندھراپردیش کے حسابات علحدہ علحدہ ہونگے ۔ ضلع ٹریژری کو احکامات مل چکے ہیں چنانچہ ملازمین اور وظیفہ یابوں کو وقت مقررہ پر ادائیگی کے اقدامات میں سرعت پیدا ہوچکی ہے ۔ 24 مئی کو وظیفہ اور تنخواہوں کی تقسیم کی جائیگی ۔ 2 جون سے تلنگانہ حکومت ایسی ذمہ داری قبول کرلیگی ۔ 24 مئی کی تنخواہ آندھراپردیش کی آخری تنخواہ ہوگی ۔ وظیفہ بھی ضلع کریم نگر میں جملہ 29584 سرکاری ملازمت میں منتھنی ڈیویژن میں 1736 ، پداپلی میں 4119 ، جگتیال میں 5892 ، سرسلہ میں 3651 ، کریم نگر میں 14178 برسرخدمت ہیں اسی طرح ضلع تمام میں 19796 وظیفہ خوار ملازمت کی تعداد ہے تنخواہوں کے تحت ملازمین کو 47.85 کروڑ وظیفہ کے تحت 34,34 کروڑ روپیہ کی ادائیگی ہوگی اس سلسلے میں جی او کی اجرائی پر آندھراپردیش کے کھاتہ ہے تلنگانہ کے ملازمین سرکاری و وظیفہ خواروں کیلئے رقم منتقل ہوگی اس سلسلے میں ٹریژری ملازمین کے ضابطہ تفصیلات بنک کھاتہ کی تیاری کرلی گئی ۔ سرکاری اسکیمات پروگراموں کی عمل آوری کے تحت مختلف محکمہ جات کو فنڈز خزانے کے ذریعہ اجرائی ہوگی ملازمین کی تنخواہوں کی طرح سے فنڈز خرچ کیلئے جاریہ ماہ کی 24 آخری تاریخ ہوگی طے پایا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اخراجات ادائیگی کا حساب کتاب کی حوالگی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ چناؤ کی سرگرمیوں میں ملوث عہدیداروں کو فنڈز کس طرح استعمال کرنا چاہئے درد سر بن ہوا ہیں ۔ 13 ویں فینانس کمیشن فنڈز گزشتہ سال کے آخری وقت میں منظوری ہوئی تھی ۔ ضلع میں 1200 گرام پنچایت کیلئے 17 کروڑ روپیہ منظور ہوئے تھے ان ہی کو مختص کردیئے گئے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے تاحال کاموں میں رکاوٹ ہے ۔