بودھن /12 مئی ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ علماء بودھن کے بموجب ہندوستان کے مشہور و معروف دینی ادارہ جامعہ مظاہر علوم سہانپور کے طلبہ مہاراشٹرا کی انجمن بزم زکریا کی دعوت پر مولانا عبدالقدیر عمری رئیس جامعہ دارالفلاح مکھیڑ ضلع ناندیڑ نے شرکت فرمائی ۔ انجمن کے سالانہ اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس زمانے میں طلبہ کیلئے تقریر و تحریر کی مشق انتہائی ضروری ہے ۔ علم دین کو عام کرنے کیلئے تقریر و تحریر بہترین ذرائع ہیں ۔ یہ ادارہ الہامی مدرسہ ہے ۔ جسے ہمارے اکابر نے قائم فرمایا اور اس میں طلبہ کی تقریری و تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہفتہ واری انجمنوں کا سلسلہ جاری فرمایا۔ طلبہ کو چاہئے کہ اس ادارہ کی قدر کریں اور انجمنوں سے صحیح فائدہ اٹھائیں ۔ یہاں سے فراغت کے بعد تقریر و تحریر کے رشتے کو باقی رکھیں ۔ اس کے بغیر عوام کو کوئی فیض نہیں پہونچ سکتے ہیں ۔ یہ اجلاس جامعہ مظاہرعلوم کے بزرگ استاد مولانا ساجد حسن کی سرپرستی میں منعقد ہوا ۔ سہارشنپور سے 22 کیلومیٹر دور اس سفر میں مولانا عمری نے مولانا ساجد حسن کے گاؤں میں مکتب کی بنیاد رکھی ۔ یہاں سے مولانا عمری نے دیوبند کا سفر فرمایا ۔