تعلیم کے بغیر سماج کی ترقی ممکن نہیں

مد ہول۔13 مئی ( سیاست ڈسڑ کٹ نیوز)تعلیم کے بغیر سماج میں سدھار کا تصور ممکن ہی نہیں نا ممکن ہے تعلیم ہی انسان کو زند گی کے ہر شعبہ میں صیح راہ ہموار کرواتی ہے اس بات کااظہار مسٹر گنگارام ایجو کیشن آفیسر مدہو ل منڈل نے شہر مدہول میں ایک سمر کیمپ سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ ہر قوم کی ترقی تعلیم پر منحصر ہے آج جو قوم اعلی تعلیم یا فتہ ہے وہی ترقی کی منازل طئے کر رہی ہے تعلیم کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے مسٹر گنگارام نے مزید کہاکہ اس جدید دور میں نئی نئی ایجادات تعلیم یا فتہ اور ہو نہار نو جوانوں کے زریعہ ہی ممکن ہے انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے نو نہالوں کو اعلیٰ سے اعلی تعلیم دلواتے ہو ئے انہیں قابل انسان بنائیں اور اس کی ذمہ داری کیلئے والدین کو پہل کر نیکی ضرورت ہے گنگارام نے کہاکہ والدین غر بت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم سے دور کرتے ہوئے مز دوری سے رجوع کر رہے ہیں اس سے والدین کو وقتی فائدہ تو حا صل ہو جاتا ہے لیکن وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو اجاڑ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکو مت تعلیم کے ضمن میں سنجیدہ اقدامات انجام دے رہی ہے طلباء حکو متی امدادکے زریعہ اپنی تعلیم کوجاری رکھ سکتے ہیں الیکن والدین کو آگے آنے کی ضرورت ہے بچوں کے مستقبل کو بنانے اور بگاڑنے میں والدین اور اسا تذہ کا اہم رول ہو تا ہے واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے شہر مدہول میں اردو میڈیم طلباء کیلئے ایک سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیامذکورہ کیمپ 10 مئی تا 10 جون جاری رہے گا اس کیمپ کو منعقد کر نے کامقصد سی گر یڈ یعنی کمزور طلبا ء اس سمر کیمپ سے استفادہ کر تے ہوئے مد رسہ کی کشادگی کے موقع پر مطلوبہ مضا مین میں مہارت حاصل کر سینگے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے افراد کے ہاتھوں اردو میڈیم طلباء میں کتا بوں کی تقسیم عمل میں آئی اس مو قع پر ایم ای او بی گنگارام کے علاوہ سی آر پی محمد اقبال احمد ، ایس ایم سی چیر مین کلیم الدین ، عظیم الدین حاجی احمد اور مبین احمد و دیگر نے شرکت کی۔