تعلیم و تربیت کیلئے بہترین منصوبہ بندی پر زور

بودھن /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ این آر ای فورم قطر نے وینکوا فاؤنڈیشن کے تعاون سے گذشتہ روز گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن میں زیر تعلیم طالبات کیلئے Prerana Project Training on life skills عنوان کے تحت ایک معلوماتی لکچر کا اہتمام کیا ۔ جس میں ماہر ٹرینر جناب مرزا خالد بیگ حیدرآبادی نے طالبات کو تعلیم و تربیت کے حصول کیلئے بہترین منصوبہ بندی ، مقصد کا تعین و حصول اور وقت کی منصوبہ بندی جسے اہم موضعات پر مخاطب کیا اور شخصیت کے نکہار کے ساتھ اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے مختلف طور پر طریقوں سے طالبات کو واقف کروایا ۔ بعض طالبات کی طرف سے کئے گئے سوالات کا جناب خالد بیگ نے اطمینان بخش جوابات دے ۔ اس ایک روزہ تربیتی پروگرام میں سابقہ طالبات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے ہوا اور بالاوقفہ سہ پہر چار بجے تک جاری رہا ۔ اس پروگرام میں لکچرر کالج ہذا اکبری بیگم و دیگر لکچرر نے شرکت کی ۔ قبل ازیں محمد ساجد نے مہمان ٹرینر جناب مرزا خالد بیگ کا استقبال کیا اور انہیں مومنٹو پیش کیا ۔ اس تربیتی پروگرام میں تقریباً 150 لڑکیوں نے شرکت کی ۔