تعلیمی کمزوری سے تناؤ کا شکار طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) تعلیم میں کمزور ایک طالب علم نے والدین کے مبینہ دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ طالب علم سوامی نائیڈو جو لکشمی نگر ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن رادھا نائیڈو کا بیٹا انٹر سال اول کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ نائیڈو تعلیم میں کمزور تھا اور پڑھائی پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا ۔ اس بات سے والدین پریشان تھے اور بہتر تعلیمی مظاہرہ کیلئے اس پر دباؤ ڈال رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔