تعز کے 75 فیصد حصے پر مزاحتمی ملیشیا کا قبضہ

صنعاء ۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمنی شہر تعز میں الضباب، الاربعین اور جبل الوعش کے محاذوں پر مزاحمتی جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 5 حوثی باغی ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔یمنی وزیر داخلہ بریگیڈیئر جنرل عبدہ محمد الحذیفی نے دعوی کیا ہے کہ تعز شہر کا 70 فیصد علاقہ مزاحمتی جنگجوؤں کے کنڑول میں ہے۔تعز کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے باغیوں نے شہر کی متعدد کالونیوں پر اندھا دھند گولہ باری کی ہے۔لحج گورنری میں مزاحمتی جنگجوؤں نے العند فوجی کیمپ پر کنٹرول کیلئے کی جانے والی کارروائی میں 470 حوثی باغی ہلاک کر دیئے ہیں۔ مزاحمت کاروں نے 100 حوثی باغیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ہے نیز خونریز کارروائی میں فوج سے چھینے گئے باغیوں کے متعدد دبابے اور ہتھیار تباہ کر دیئے گئے۔