تصوئیریں:تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مباحثہ برائے ’’ریاست تلنگانہ میں مسلمانو ں کا سماجی اور اقتصادی موقف‘‘

 

تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کے روز مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں ایک مباحثہ منعقد کیاگیا جس کا عنوان تھا ’’ تلنگانہ میں مسلمانوں کو سماجی او راقتصادی موقف‘‘ جناب ظہیر الدین علی خان کے علاوہ سوراج ابھیان کے قومی صدر یوگیندر یادو‘ ٹی جے اے سی چیرمن پروفیسر کودانڈرام ‘ صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ واڑیسہ مولانا حامد محمد خان‘ صدر ایم پی جے جناب خواجہ معین الدین ‘ نیشنل کنونیر سوارج ابھیان وامن ویدیکا جناب عادل محمد‘ پروفیسر محمد غوث عثمانیہ یونیورسٹی‘کے علاوہ دیگر نے بھی اس مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے ‘ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کو حسب وعدہ بارہ فیصد تحفظات فراہم کرنے کا چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ کے چندرشیکھر راؤ سے پرزور مطالبہ کیا۔ تصویروں میں عوام کی کثیر تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ تصوئیر سید اسمعیل ذبیح اللہ