ترک اسکول کرنے والے بچوں کی نشاندہی

یلاریڈی ۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے مختلف مواضعات پر 15 بچوں کو ترک اسکول کرنے والوں کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے ۔ یلاریڈی MEO مسٹر وینکٹیشم نے بتایا کہ اسکول کے آغاز سے ہفتہ قبل ہی سے ترک اسکول کرنے والے بچوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔اس پروگرام کے تحت 9 لڑکے اور چھ لڑکیوں کو ترک اسکول کرنے والے نشاندہی کرکے مختلف مواضعات کے اسکولوں میں داخلہ دلایا گیا ہے۔ اگر کسی افراد کو اسکول ترک کرکے کام کررہے یا پھر گھر کے ہاں رہ رہے بچے نظر آئیں تو انھیں اطلاع کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس لئے کہ قانون حق تعلیم کے تحت ہر بچہ کو علم سے آراستہ کیا جانا ضروری ہے ۔