ترکی میں چار رخی شامی کانفرنس ’بے نتیجہ‘ رہی

استنبول ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں شام کے موضوع پر ہونے والی چاررخی کانفرنس بے نتیجہ رہی۔ اس کانفرنس میں ترکی، جرمنی، فرانس اور روس کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔ استنبول میں ہفتے کو منعقدہ اس کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ رواں برس کے آخر تک شام میں نئے دستور کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ شامی اپوزیش کے قومی اتحاد کے ترجمان احمد رمضان نے کہا کہ روسی صدر کی جانب سے شامی صدر کو اس عمل میں لانے کے حوالے سے کوئی واضح بات نہیں کی گئی، اس لیے ان کی نگاہ میں اس کانفرنس میں کوئی ’پیشرفت‘ نہیں ہوئی۔