ترکی سے یوروپ جانے کی کوشش 645 گرفتار

انقرہ ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک جینڈر میری نے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے خواہشمند 645 افراد اور ان کے 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ ازمیر شہر کی جینڈر میری ٹیم نے سمندری راستے کے ذریعے یورپ میں داخلے کی ناجائز کوشش کی اطلاع پانے پر 24 تا 31 جولائی کے درمیان متعدد کاروائیاں کیں جن میں افغانی، صومالی،کونگو،پاکستانی،عراق اور دیگر ممالک سمیت 645 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ان افرادکو بعد ازاں ملک بدری کیلئے محکمہ غیر ملکی امور کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔