ترکی اور پیرا گوائے کامیاب‘جارجیا کے خلاف سعودی کو شکست

واشنگٹن31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ہونڈراس کو0-2 سے شکست دی۔کیمرون ٹیم کی ورلڈ کپ تیاریوں کی قلعی کھل گئی کیونکہ وارم اپ مقابلے میں کیمرون کو پیراگوائے کے خلاف 1-2 کی شکست کا سامناکرنا پڑا۔جارجیا نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کسی گول کے برابر رہا۔وارم اپ میچز میں ترکی کی فٹ بال ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور ہونڈراس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ایم ارڈنگ اور سی ارکن نے فی کس ایکگول کیا۔ دوسرے میچ میںکیمرون کے خلاف پیراگوائیکے اے رومیرو نے افتتاحی لمحات میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف میں68ویں منٹ میں پیراگوائے کے سنٹا کروزنے گول کرکے ٹیم کااسکور دوگنا ہوگیا۔75ویں منٹ میںکیمرون کے چوپو موٹنگ نے گول کرکے میچ کا اسکور 1-2 تک کردیا۔میچ کے آخر تک کوئی اور گول نہ ہوسکا اس طرح پیراگوائے نے کیمرون کیخلاف کامیابی اپنے نام کی۔ علاوہ ازیں جارجیا نے سعودی عرب کو0-2 سے زیر کیا۔فاتح ٹیم کی جانب اسیٹورنیک اوکرشیولی اورویلادی میر ڈیولیشیولی نے گول کئے۔جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن میچ کے دوران کوئی بھی گول نہ ہوسکا اور بغیر کسی گول کے میچ ڈرا ہوگیا۔

Leave a Comment