گوہاٹی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے 8 رکنی وفد کو سلچار ایرپورٹ پر پہنچتے ہی روک دیا گیا اور اسے گوہاٹی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آسام پولیس کے خاتون کانسٹیبل ترنمول کانگریس قائدین کے ساتھ ہاتھا پائی میں زخمی ہوئے۔ صدر پارٹی ممتابنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کی ٹیم آسام کی صورتحال کا جائزہ لینے یہاں کا دورہ کرنے والی تھی کیونکہ شہریوں کے قومی رجسٹر کی رسم اجراء پر ریاست آسام میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ ٹیم نے اپنے قائد سے تبادلہ خیال کی مہلت طلب کی ہے تاکہ آئندہ لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے۔ اے ڈی سی ٹی، ڈی آئی جی پولیس ضلع ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے قائدین کو سمجھایا لیکن انہوں نے ایرپورٹ کا تخلیہ کرنے سے انکار کردیا حالانکہ یہاں قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 144 نافذ ہے۔ ڈی جی پی نے اس کا انکشاف کیا۔