ترنمول کانگریس کارکنوں کے حملہ میں 2 بی جے پی ورکرس زخمی

نندی گرام ( مغربی بنگال ) ۔ 2 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : مشرقی مڈناپور ضلع کے نندی گرام میں حکمران ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے بی جے پی کے اجلاس پر حملہ کردیا جس میں 2 افراد زخمی اور دیگر 4 لاپتہ ہوگئے ۔ تاہم مقامی ٹی ایم سی لیڈروں نے بتایا کہ وہ اس حملہ میں ملوث نہیں ہے جو کہ کل پیش آیا تھا ۔ بی جے پی ضلع سکریٹری سوکمار داس نے الزام عائد کیا کہ نندگرام کے ٹیکالی بازار میں پارٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک ٹی ایم سی کارکنوں نے حملہ کردیا ۔ حملہ میں زخمی 2 افراد کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ جب کہ دیگر 4 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ بی جے پی کی شکایت پر نندی گرام پولیس اسٹیشن میں ٹی ایم سی کیخلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔