نظام آباد:11؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن وینکٹیشور لوکے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس پرگتی بھون میں منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں زیر التواء ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیں۔ زیر التواء کاموں سے متعلق رکاوٹوں کو دور کریں انہوں نے انجینئرنگ عہدیداروں کے ساتھ سڑکوں، بلڈنگ، برقی کے محکمہ جات کے عہدیدار شہر کی ترقی میں تعاون کرتے ہوئے جنگی خطوط پر اقدامات کریں۔ زیر زمین زیر التواء کاموں کے متعلق دریافت کرتے ہوئے 15 کلو میٹر کام زیر التواء ہے یہ کام کی انجام دہی کب تک ہوگی اس بارے میں عہدیداروں سے دریافت کرنے پر بتایا کہ ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ ایک سال یہ کام مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2.83 کروڑ روپئے کے پرانے بقایہ جات اور 6.64 کروڑ روپئے کے جائیدادی ٹیکس زیر التواء ہے اور اب تک 54لاکھ وصول کئے گئے ۔ لہذا میونسپل عہدیدار ٹیکسوں کی وصولی کیلئے اقدامات کریں۔
غیر مجاز طورپر نل کے کنکشن حاصل کرتے ہوئے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے آبی سہولتوں سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کرنے پر میونسپل عہدیدار نے بتایا کہ علی ساگر اور نظام ساگر سے پانی حاصل کیا جارہا ہے اور28؍ فروری تک علی ساگر کو نظام ساگر کا پانی آنے کے امکانات ہیںاور آبی سہولتیں پہانی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مشن کاکتیہ کے تحت رگھو ناتھ تالاب، ماسانی تالاب کی کشادگی کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کیلئے تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ پہلے مرحلہ میں 20 فیصد تالابوں کی کشادگی کے تحت 701 تالابوں کی کشادگی کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اور اب 577 تالابوں کا تخمینہ کیا گیا ہے۔ اور 284تالابوں کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر شکیل رحمان نے ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 193 تالابوں کے ٹنڈرس طلب کئے گئے 85 ٹنڈرس مکمل کئے گئے اور 57 کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ جنگی خطوط پر کام انجام ئیے جائیں گے ۔ اس اجلاس میں کمشنر میونسپل کارپوریشن وینکٹیشورلو، ایم ایچ او ڈاکٹر سراج الدین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔