گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے کونڈہ پاک منڈل کے موضع ککنور پلی میں 6لاکھ روپیوں کی تخمی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا افتتاح رکن پارلیمان میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دیہی عوام کو مشورہ دیا کجہ وہ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے پارٹیوں میں اختلافات کے بغیر ایک جُٹ ہوکر کمربستہ ہو ‘ تب ہی دیہی علاقے ترقی کی طرف گامزن ہونے کے علاوہ دیہی عوام کو سہولت میں مدد ہوگی ۔ بعد ازاں مسٹر پربھاکر ریڈی نے محکمہ زراعت کے اشتراک سے موضع ککنور پلی میں بنائے گئے دھان خریدی سنٹر کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کوآپریٹیو بینک چیرمین مسٹر دیویندر ریڈی ‘ مقامی ایم پی ٹی سی کے سدگنا ‘ پی لکشمی کے علاوہ دیہی سرپنچس اور ٹی آر ایس کارکنوں و دیہی عوام موجود تھے ۔