کریم نگر 7مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترقیاتی کاموں میں ضلع کو ملک میں اول مقام پر لانے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ‘ ہفتہ کو ریونیو کلب میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا کلکٹر نے افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ سب مل کر کام کرنے پر ہی ترقی ممکن ہے۔ خواتین کو مردوں کے شانہ با شانہ تمام شعبہ جات میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ تلنگانہ تحریک میں خواتین بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔ کھیلوں کی وجہ سے خوشی کے ساتھ کام کرسکیں گے اور کام کے دباو کا آسانی کے ساتھ سامنا کرسکتے ہیں۔ ضلع میں سیوا شکتی انجمنوں کے قیام کے بعد خواتین معاشی طور پر مستحکم ہوکر ان میں با شعور ہوتی ہے ۔ ٹی این جی اوز کو مالی امداد فراہم کر کے مستحکم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز کے زیر اہتمام خواتین کیلئے منعقدہ شٹل مقابلوں کا کلکٹر نے افتتاح انجام دیا ۔ اسی طرح میوزیکل چیر مقابلوں کا بھی افتتاح انجام دیا ۔ اس پروگرام میں ٹی این جی اوز ضلع صدر عبدالحمید کلکٹریٹ اے او راجہ گوڑہ سکریٹری جگدیشور نائب صدر نرسمہا سوامی ‘راجیہ گوڑ ‘نرسیا ‘ڈاکٹر سجاتا ‘سدھارانی و دیگر نے شرکت کی ۔ دریں اثناء کریم نگر ضلع میں ہریتا بارم کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ہفتہ کو کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ 20 مارچ تک پلاسٹک کورس میں پودوں کو رکھنے کا کام مکمل کریں۔ ہریتا ہارم اسکیم کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہریتا ہارم اسکیم کو کامیاب کریں ۔ نرسریوں میں پودوں کو ٹینکوں کے ذریعہ پانی فراہم کر کے پودوں کی بہتر افزائش کیلئے اقدامات کریں۔ آنے والے جون‘جولائی ماہ میں شجرکاری کیلئے مواضعات واری منصوبہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں ڈیویژن فارسٹ عہدیداران ‘ نرسیا‘رمیش وینکٹیشورلو‘ ڈواما بی ڈی گنیش ‘ایڈیشنل پی ڈی ڈاکٹر رمیش ہرٹیکلچرل اے ڈی جیوتی و دیگر نے شرکت کی۔