تحفہ پراجکٹ میں جوہری کی دو کروڑ50لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

دبئی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی جواہرات کے چلر فروش نے وزیراعظم نریندر مودی کے پُرعزم گجرات انٹرنیشنل فینانس ٹیک سٹی پراجکٹ میں دو کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان میں پہلا عالمی مالیاتی مرکز قائم کرناہے ۔ خالص سونے کے زیورات اور عالمی ہیروں کے بازار کی مسلمہ کمپنی جو خلیجی تعاون کونسل میںشامل ہیں اور ہندوستان تحفہ شہر کے مختلف پراجکٹس میں سرمایہ کاری کریں گے جس کے 125اسٹورس 12ممالک میں قائم کئے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ گجرات انٹرنیشنل فینانس ٹیک سٹی پراجکٹ مارچ 2015ء تک قائم ہوجانے کا امکان ہے ۔ اس کے بانی فیروز مرچنٹ ہوں گے جو خالص سونے کی زیورات فروخت کرتے ہیں ۔