٭٭تحفظ ختم نبوت تنظیم آرمو رکی جانب سے عیدالاضحی کے پیش نطر قربانی کے جانوروں کے چرم ، ہڈیاں ہزارخانہ دینے کی اہل خیر حضرات سے اپیل تفصیلات کے بموجب تحفظ ختم نبوت آرمور منڈل کے ذمہ دار مولانا اکرام نے اہل خیر حضرات کو بتایا کہ پچھلے 5 سالوں سے دیہاتوں غریب مسلم بھائیوں کو دین و ایمان پر ثابت قدم رکھنے کیلئے اور گمراہی سے بچانے کیلئے اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مکاتب قرآنیہ قائم کرتے ہوئے یہاں معلم کا تقرر کیا جارہا ہے تاکہ غریب دیہاتی مسلمان کا دین ایمان محفوظ رہے ۔ مولانا نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ قربانی کے چرم ہڈیاں ، ہزار خانہ تحفظ ختم نبوت عطا کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9951999982 پر ربط پیدا کریں ۔