تحفظات کی پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور

منااکھیلی ۔9جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحفظات کی پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیدر مستقر کے چن بسوا پٹہ دیورو پرساد نیلیا میں منعقدہ برج پال سنگھ ٹھاکر سمرنتسو اور تہنیتی تقریب سے نجگنانند سوامی نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہاکہ آزاد ہوکر چھ دہے ہوچکے ہیں لیکن ریزرویشن کی پالیسی کو ابھی تک تبدیل نہیں کیاگیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تحفظات کی اس پالیسی کی مذمت کرتے رہیں ۔ اس موقع پر رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کو تہنیت پیش کی گئی۔ مجاہد آزادی یشونت راؤ سائیگاؤنکر، الم پربھو جنواڑہ آشرم کے ملیکارجن سوامی جی ، بھالکی ہیرے مٹھ سنستھان کے بسوالنگ پٹہ دیورو اور سینئر ادیب پنچاکشری پٹن شٹی موجودتھے۔