یلاریڈی ۔ 31 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی مستقر پر تحصیل آفس احاطہ میں تحصیلدار شریمتی ناگاجیوتی نے دفتر کو مختلف کاموں کیلئے رجوع ہونے والی عوام کیلئے آبدار خانہ کا افتتاح کیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ میں عوام کی تشنگی دور کرنے کیلئے زیڈ پی ٹی سی رکن نارئنا نے آبدار خانہ کا افتتاح کیا ۔ منڈل تحصیل آفس اور منڈل پریشد آفس پر بھی آبدار خانوں کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا ، ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو ، ایم ای او گووردھن ریڈی ، رکن معاون منڈل پریشد محمد عثمان ، پربھوگوڑے ، شیوا کمار ، کشن ریڈی ، وٹھل ، گوپال ، بنسی اور ناگیشو ریڈی موجود تھے ۔