ناگر کرنول 13 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاسیس تلنگانہ تقاریب کے تحت کل شام مستقر ناگر کرنول کے ضلع پریشد ہائی اسکول گراونڈ پر منعقدہ پروگرام میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کے زیر اہتمام مقامی نو منتخبہ رکن اسمبلی ایم جنارھن ریڈی نے تحریک تلنگانہ میں حصہ لینے والے مجاہدین تلنگانہ، شاعروں ،جے اے سی قائدین، صحافیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی و شالپوشی کی۔ اس موقع پر شاعر کے لنگا مورتی، مجاہد آزاد سبا راو، ڈی ایس پی انتویا، شاعر،سائی چند ،جے اے سی قائد سائی جند، ٹی این جی او کے قائد شیخ محمد بن عثمان باوزیر ناگر کرنول سی آئی شیکھر ریڈی، ایس آئی راجیش گوڑ، کشن نائک و دیگر کی گلپوشی کی گئی۔ بعدازاں مقامی تنظیموں و قائدین نے بھی رکن اسمبلی کی گلپوشی کی۔ وقف کامپلکس کمیٹی ناگر کرنول کے زیر اہتمام کمیٹی کے معتمد جناب سید رفیع الدین، جناب شیخ فرید احمد محاسب نے رکن اسمبلی کی گلپوشی و شالپوشی کی۔