تجرباتی مطالعہ ،کامیابی کی ضمانت نظام آباد میں   میٹرئیل کی تقسیم ، عبدالرشید لکچر کا خطاب

نظام آباد:28؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسان ہمیشہ مسابقتی رحجان ہی سے ترقی حاصل کرتا ہے۔ زمانہ ان ہی کی قدر کرتا ہے جو وقت کے ساتھ ترقی کے ڈور میں شامل ہوتے ہیں تاہم معلم سماج کا ذمہ دار فرد ہے اور مثالی معلم کے اوصاف کو اجاگر کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرشید لکچرر ڈائیٹ نے نظام آباد گورنمنٹ بوائز جونیئر کالج قلعہ نظام آباد میں مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات سی ڈی ای ایم نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیٹ کوچنگ میں تقریب تقسیم میٹریل ( مطا لعاتی مواد ) سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں معلمین کو مشورہ دیا کہ اس مسابقتی امتحان کیلئے جدید نصابی کتب اور تجرباتی مطالعہ ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور تمام مضامین مین متوازن مواد کا جائزہ لیں۔ رضی الدین اسلم پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج قلعہ نظام آباد کوآرڈنیٹر ٹیٹ کوچنگ نے کہا کہ معلم قوم کا معمار ہوتا ہے معلم کو چاہئے کہ اپنے پیشے سے بھر پورانصاف کریں۔ سنجیدگی اور سخت محنت کے ذریعہ طلباء کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ اس موقع پر ٹیٹ امیدوارمرزا اکبر بیگ تمنا نے اپنی تاثراتی تقریر میں سی ڈی ای ایم کوچنگ اور پرنسپل رضی الدین اسلم کی ستائش کی کہ انہوں نے قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی۔ اس تقریب میں احمد علی خان، اساتذہ کرام عبدالعلیم، محمد ارشداور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جبکہ محمد عبدالبصیر لکچرر اُردو نے جلسہ کی کارروائی چلائی۔ بعدازاں امیدواروں میں ٹیٹ میٹریل ( مطالعاتی مواد) کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔