تجارت میں نقصان پر تاجر کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : کاروبار میں نقصان کے بعد ایک تاجر نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ میاں پور پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 42 سالہ کے سرینواسلو نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ یہ شخص سبھاش چندر بوس نگر علاقہ کا ساکن تھا جو کاروبار میں مسلسل نقصان سے دل برداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے آج خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔