تجارتی خبریں

نریمان ایجوکیشن انسیسٹیو کی جانب سے مفت ٹریننگ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : نریمان ایجوکیشن انسیسٹیو کی جانب سے 15 اور 16 جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان اہلبیت اسکول کیمپس بی بی بازار علی جاہ کوٹلہ قریب چارمینار پر دو روزہ روزگار پر مبنی مہارت کی مفت تربیت دی جارہی ہے ۔ گریجویٹس ، انجینئرس ، پروفیشنلس طلباء اور متلاشیان روزگار کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ جس میں موثر طریقہ سے بات چیت کرنے کی مہارت ، انٹرویو دینے کی مہارت ، ریزوم تحریر کرنے ، شخصیت کو فروغ دینے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد ، انتظامی مہارت اور دیگر اہم مہارتوں کی تربیت دی جائے گی ۔ فون 040-24403573 پر ربط کریں ۔۔

مفت روزگار کورسیس مسلم لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ایک سنہری موقع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے بتایا کہ المرتضیٰ تعلیمی ٹرسٹ اورکل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے زیر اہتمام مفت ٹکنیکل کورسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ موبائل ریپرینگ سیکھے وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں ۔ اور اپنا نام درج کروائیں کیوں کہ اس کورس کے اختتام پر 100 فیصد جاب گیارنٹی ہے ۔ دوسرے کورسیس جیسے Call Centre Training ، کمپوٹرس اور سیونگ میں بھی ٹریننگ موجود ہے ۔ انگریزی زبان کی مہارت کے لیے انٹرنیشنل ٹرینر موجود ہے ۔ تفصیلات کے لیے حوزۃ المرتضیٰ متصل یونائٹیڈ بیکری ، نور خاں بازار فون 9951184111 پر ربط کریں ۔۔

 

 

مانو سے گھر بیٹھے ڈگری یا ایم اے کرنے کا سنہرا موقع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ایسے افراد جو تعلیم حاصل نہ کئے ہوں اور ڈگری کرنا چاہتے ہوں وہ مولانا آزاد یونیورسٹی کا اہلیتی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ڈگری کرسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 17 جولائی ہے ۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے تسلیم شدہ مدارس کے طلباء وطالبات بھی راست ڈگری اور پی جی میں داخلے کے مستحق ہیں ۔ مزید تفصیلات میسکو کالج مستعد پورہ کام کے دنوں میں یا فون نمبر 9290094314 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔