تجارتی خبریں

ٹاٹا ڈوکومو کا جی ایم آر ایر پورٹس کے ساتھ اشتراک کے لیے معاہدہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سروسیس کے موبیلٹی اینڈ بزنس سروسیس برانڈ ، ٹاٹا ڈوکومو نے آج اعلان کیا کہ اس نے جی ایم آر ایرپورٹس کے ساتھ اشتراک کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ، ٹرمنل 3 دہلی پر تیز رفتار wi-fi سروسیس فراہم کئے جائیں ۔ اس اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر پرتیک پیشائن صدر ایس ایم ای بزنس ٹاٹا ڈوکومو نے کہا کہ دہلی اور حیدرآباد کے ایرپورٹس ان کے بہترین انفراسٹرکچر ڈیزائن اور بسٹ ان کلاس ایکسپیرینس زونس کیلئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں جب کہ ٹاٹا ڈوکومو اختراعی سرویس اور معیاری نیٹ ورک کیلئے عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے ۔ دونوں کا اشتراک کسٹمرس کیلئے ایک بہترین تجربہ ہوگا ۔ مسٹر پی ایس نائر ، سی ای او ، جی ایم آر ایرپورٹس لمٹیڈ نے کہا کہ ٹاٹا ڈوکومو کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے خوش آئند بات ہے جو ٹیلی کام اسپیس میں نئے ریکارڈس قائم کررہی ہے ۔۔
اداکارہ سمنتا اور سوناکشی سنہا ڈابر واٹیکا ہیر آئیل کیلئے نئی برانڈ ایمبسیڈرس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ملک کی سرکردہ نیچرل ہیلت اینڈ بیوٹی کیر کمپنی ، ڈابر انڈیا لمٹیڈ نے اس کے ہیر آئیل برانڈ ۔ واٹیکا کوکونٹ ہیر آئیل کیلئے نئے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ٹالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ سمنتا کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ اس ہیر آئیل برانڈ کیلئے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی دو ٹاپ اداکارائیں ایک ہی وقت میں مہم چلائیں گی ۔ اداکارہ سمنتا واٹیکا سے بھر پور کوکونٹ ہیر آئیل کی جنوبی ہند کی مارکٹ میں تشہیر کریں گی جب کہ اداکارہ سوناکشی سنہا باقی ہندوستان کی مارکٹ میں اس ہیر آئیل برانڈ کیلئے تشہیر کرینگی ۔۔
CHANDANA BROTHERS
ایک ہی چھت کے نیچے جیولری اورکپڑوںکے ذخیرے دستیاب
چندنا برادرس …جیولری اورٹکسٹائل کی دنیا کا وہ مشہورنام ہے جس سے آج ہرکوئی واقف ہے چونکہ یہاں ایک طرف ہندوستان بھرکے مشہورڈیزائنرس کے تیارکردہ ملبوسات دستیاب ہیں تودوسری طرف صنف نازک کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کیلئے سونے اورچاندی کے سینکڑوں دلکش ڈیزائن کے زیورات بھی موجود ہیں ۔چندنا برادرس جسے 35سال پہلے قائم کیا گیا تھا ، صارفین کا اعتماد جیتنے کی بدولت آج پوری ریاست میں اپنے50اسٹورس قائم کرچکا ہے۔خاص کر دلسکھ نگر اورمہدی پٹنم پرموجود چندنا برادرس شا پنگ مالس میں تمام ارکان خاندان کے لئے ریڈی میڈ گارمنٹس دستیاب ہے،جبکہ یہاں پر خواتین کے من پسند تمام اقسام کی ساڑیا ں ،ویڈنگ کلکشن کی شکل میںہروقت دستیاب رہتاہے۔اس شاپنگ مالس میں اگرچہ پورے ہندوستان بھرکے مشہور ڈیزائنر س کے بنائے گئے ملبوسات دستیاب ہے ،تاہم چندنا برادرس کے خودکے کئی اپنے کارخانے ہیں جہاںصارفین کے من پسندلباس تیارکئے جاتے ہیں،جسکی وجہہ سے خواتین ، بچوںاوربڑوںکیلئے ہراقسام کے ملبوسات بہترین کوالٹی اورواجبی قیمت میں دستیاب ہے۔دوسری طرف سونے اور چاند ی کے بے شمار ڈیزائننگ پرمشتمل زیورات بھی ہمہ وقت دستیاب رہتے ہیںاوراس طرح خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے انکی خواہشوںکی تکمیل ہوجاتی ہے ۔دلسکھ نگرمیں واقع چندنا برادرس شا پنگ ما لس کا فون نمبر 24061222 040- اورمہدی پٹنم میں موجود چندنا برادرس شاپنگ مالس کا فون نمبر69993338 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
عرفہ ٹور س اینڈ ٹراویلس،جس نے معیاری خدمات کے ذریعہ عازمین عمرہ میں نیا رجحان پیداکردیا
بے شک عمرہ ایک مقدس ترین فریضہ ہے جسکی ادائیگی کی تمنا ہر اہل اسلام کے دل میںمچلتی رہتی ہے ، اورہر عازمین عمرہ کی یہ تمنا رہتی ہے کہ وہ پورے اطمینان قلب اورسکون کے ساتھ اس روحانی سفرکو انجام دیں۔عرفہ ٹورس اینڈ ٹراویلس عامین عمرہ کی اسی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے اورالحمدللہ وہ اپنے اس مقصد میں کافی حدتک کامیاب ہے۔عرفہ ٹورس اینڈ ٹراویلس جسے 4جون2010میںقائم کیا گیا ہے،کے بانی جناب سید نصرت علی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شہرکے وی آئی پیز اورمعتبر شخصیات عمرہ کی ادائگی کیلئے ممبئی میں موجود ٹراویلس کی خدمات سے استفادہ کیا کرتے تھے،چونکہ وہ جن سہولیات اوروعدے کی پاسداری چاہتے تھے وہ انہیں یہاں نہیں ملتاتھا ،مگرعرفہ ٹورس اینڈ ٹراویلس نے اپنی معیاری خدمات اورعازمین عمرہ سے کئے گئے وعدے کی من و عن تکمیل نے مذکورروائتی رجحان کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ معیاری خدما ت اور زائرین عمرہ کے مقاصد کی تکمیل ہی عرفہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کی پہچان بن گئی ہے ،جسکے نتیجے میں انکی خدمات سے استفادہ کرنے والوںکی تعداد میں ہرسا ل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس معاملے میں20سالہ پیشہ وارانہ تجربہ رکھنے والے جناب سید نصرت علی کے مطابق،وقت سے پہلے ہی عازمین عمرہ کوفراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا انتظام کرلیا جاتاہے جسمیں قیام و طعام ،(حیدرآبادی پکوان) ٹرانسپورٹ،لگثرری ہوٹلس، لانڈری ،طبی اوردیگر تمام سہولیات شامل ہیں ۔انہونے کہاکہ یہی وہ وجہ ہے کہ لوگ اب انکے ٹراویلس کا تقابل قیمت کی بنیاد پرنہیں بلکہ معیاری خدمات کی بنیادپرکرتے ہیں۔یعنی بکنگ کے وقت عازمین سے جووعدے کئے جاتے ہیںاسکی ہرحال میں تکمیل کی جاتی ہے اوراب یہی ان کی پہچان بن گئی ہے۔محکمہ تصنیف حکومت سعودیہ سے مسلمہ عرفہ ٹورس اینڈ ٹراویلس مسجد عزیزیہ کے بازو ہمایوںنگر مہدی پٹنم میں واقع ہے ۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون نمبرات 9705050320,040-23535678 پرربط کیا جاسکتاہے۔
ڈیزائنر ویر ’’سہیلی‘‘ کے ڈیزائنر ویڈنگ کلیکشن کا افتتاح
ڈیزائنر ویر ’’سہیلی‘‘ نے اپنے ٹولی چوکی کے اسٹور پر خصوصی ڈیزائنر ویڈنگ کلیکشن کا افتتاح کیا۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائنر ساڑیاں، گھاگرے ، انار کلی، غرارے، شلوار سوٹس، ڈریس میٹیریل، کیژولس، سیمی فارملس اور فش کٹ ساریز ، گھاگرا ساریز فارملس شامل ہیں۔ دی ڈیزائنر ویر ’’سہیلی‘‘ فیشن کی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ کلاسیکی طرز پر ڈیزائن کیا ہوا کثیر منزلہ شوروم ایک ہی چھت تلے آپ کی خریداری کی تمام ضروریات کی تکمیل کرتا ہے۔ روشنیوں سے جگمگاتا کثیر منزلہ شوروم ایر کنڈیشنڈ ہے۔ پارکنگ کے لئے کافی وسیع جگہ موجود ہے اور پرتعیش ماحول خریداری کے لئے بالکل موزوں ہوتا ہے۔ اپنے منفرد اور اختراعی ڈیزائنر ملبوسات کے ساتھ ’’سہیلی‘‘ دی ڈیزائنر ویر یقیناً شہریوں کی خریداری کی آئندہ منزل ہوگی۔ ٹولی چوکی پر اس کا کثیر منزلہ شوروم نہ صرف خواتین بلکہ بچوں کے لئے بھی اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے۔ اپنے کثیر ڈیزائنر ذخیرہ کے ساتھ یہ شوروم خریداروں کو حیرت زدہ کردے گا کیونکہ اس کے ڈیزائنس منفرد اور انوکھے ہیں۔ سہیلی کا شادیوں کے لئے لباسوں کا ذخیرہ بھی منفرد ہے۔ سہیلی کے پاس حیدرآباد کے تمام ماہرین موجود ہونے کی وجہ سے اس کے شوروم پر حیدرآباد کے روایتی کھڑے ڈوپٹیوں سے لے کر زرق برق شراروں تک ہر چیز سہیلی بہترین زرق برق اور انتہائی واجبی داموں پر دستیاب ہے۔ شادی کے مواقع کے لئے شادیوں کے ملبوسات کے کثیر ذخیرے کے ساتھ سہیلی خصوصی ڈیزائنر ویر پیش کرتا ہے جس میں مشہور انار کلی، گھاگرے، شلوار سوٹس، ڈریس میٹیریل ، کیژولس، سیمی فارملس اور فارملس سب شامل ہیں۔ سہیلی دی ڈیزائنر ویر ساڑیوں کا ذخیرہ بشمول خاص بنارسی ساڑیاں ، جئے پوری ساڑیاں، پرنٹیڈ شیفون ساڑیاں اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ سہیلی دی ڈیزائنر ویر آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ اپنے ذخریداروں کو ان کی رقم کا نعم البدل فراہم کرے گا جن کے ڈیزائن منفرد ، انوکھے اور روایتی ہوں گے۔ فون : 040-64541454