تجارتی اداروں کو 10 بجے شب تک بند کرنے کی ہدایت

محبوب نگر یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنیش تہوار کے پیش نظر مستقر محبوب نگر کے تمام تجارتی ادارے بشمول پان شاپس اور ہوٹلوں کو رات 10 بجے تک بند کردینے کی ہدایت ڈی ایس پی نے دی۔ ڈی ایس پی مسٹر کرشنا مورتی نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ تہوار کے دن کسی بھی امکانی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کیلئے رات کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امن و امان کی برقراری میں تعاون کیلئے عوام سے اپیل کی ہے۔

Leave a Comment