عادل آباد 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد میںمحلہ خانہ پور کے انکونٹہ روڈ پر دو روزہ تبلیغ جماعت کا ضلعی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 3 مئی کی صبح نماز فجر سے ہوگا جو 4 مئی نماز عشاء تک برقرار رہے گا ۔ 36 ایکر اراضی پر منعقد ہونے والے تبلیغ جماعت کے اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ضلع عادل آباد کے 52 منڈل جات دس اسمبلی حلقہ جات اور سات مجالس بلدیات کے علاوہ پڑوسی اضلاع نظام آباد، کریم نگر ،مہاراشٹرا کے بوری، پانڈر کوڑہ ،کنوٹ،سارکھنی ،گونڈو ڈسا اور ماہور سے بھی افراد کی شرکت کو یقینی سمجھا جارہا ہے ۔ 20 ہزار افراد کی شرکت کا لحاظ رکھتے ہوئے وسیع میدان میں پنڈال لگائے گئے ہیں۔لائیٹنگ ،ساونڈ اور پنڈال کی ذمہ داری خورشید نگر اور جامع مسجد کے ذمہ دار انجام دے رہے ہیں۔ میدن کی صفائی ،وضوا خانے ، بیت الخلاء اور پینے کا پانی فراہم کرنے محلہ خانہ پور کے افراد پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے جو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ دو روزہ اس اجتماع میں ہوٹلیں کھانوں کی اسٹال، ٹوپیاں عطر ،مسواک کے علاوہ تین عدد طعام خانے بھی ہیں۔ طعام خانہ کی ذزہ داری بھینسہ ،نرمل اور لکشٹی پیٹ کے احباب کو دی گئی ۔ دو روزہ اجتماع میں دس نماز پڑھانے کیلئے مولانا اسلام الدین امام خطیب مسجد عثمانیہ ریلوے گیٹ عادل آبدا اور مولانا مبین امام خطیب محلہ پنجہ شاہ مسجد مقرر کیا گیا ۔ حیدرآباد کے اکابرین میں مولانا اکرام الدین مولانا اشرف الدین کے علاوہ دیگر علماء کی شرکت متوقع ہے ۔ ضلعی اجتماع سے چار ماہ چالیس روزہ کثیر تعداد میں جماعتیں نکالنے کی غرض دین کے داعی کی جانب سے تشکیل کا سلسلہ جاری ہے ۔ بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانیو الا ضلع کا سالانہ ۔۔۔۔ اجتماع تصور کیا جارہا ہے قبل از کے آر کے کالونی اور مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کے ایک کھلے میدان میں منعقد کئے جاچکے ہیں ۔ جامع مسجد انتظامی کمیٹی صدرمسٹر معیز الدین ،متعمد مسٹر معین الدین ایڈوکیٹ ،دارالعلوم محمدیہ صدر مسٹر محمد یوسف انتظامات کو قطعیت دے رہے ہیں۔ عادل آباد امیر تبلیغ جماعت مولانا فیروز خاں بھی برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر شادیوں کا بھی اہتمام ہورہا ہے جس میںمسجد فردوس کے امام خطیب مولانا محمد سراج الدین کی دختر کی شادی بھی انجام دی جارہی ہے۔