گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل کا رہنے والا 45سالہ نرسیا محکمہ پیشہ کے اعتبار سے مچھیرا تھا ‘ ہمیشہ کی طرح کل صبح گاؤں کے قریب موجود لال تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے روانہ ہوا اور رات دیر گئے گھر والوں نے نرسیا کی تلاش کی جس کی نعش آج صبح لال تالاب میں پائی گئی ۔ متوفی نرسیا کے پیروں میں مچھلیاں پکڑنے کی جال پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مچھلیاں پکڑنے کے دوران جال بچھانے کے دوران نرسیا توازن کھوکر تالاب میںغرقاب ہوگیا اور اس کے پیروں میںجال پھنس جانے سے وہ حرکت نہ کرسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔