یلاریڈی۔ 27 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر پر کسان سیوا سنٹر کی نگرانی میں چلایا جارہا پٹرول بینک کی انفورسمنٹ عہدیداروں نے تنقیح کی۔ اس موقع پر کاماریڈیASO سدرشن نے مزید بتایا کہ پٹرول بینک پر ڈیزل میں ملاوٹ ہونے کی شکایت پر ضلع کلکٹر کے احکام کے مطابق تنقیح کی گئی۔ ڈیزل کا نمونہ حاصل کرکے فارنسک لیاب کو معائنہ کیلئے بھیجا جارہا ہے جس کے نتائج آنے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح 20 جنوری کو ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوجانے کے باوجود پہلے ہی کی قیمتیں وصول کرنے کی صارفین نے شکایت کی جس کی تنقیح کی جائے گی۔ اس موقع پر SP تنوجہ، DT کرن کمار، VRO سریندر ریڈی موجود تھے۔